Get Alerts

بھارت نے پاکستان کے لیے فضائی حدود بند کر دیں، 23 مئی تک پابندی

بھارت نے پاکستان کے لیے فضائی حدود بند کر دیں، 23 مئی تک پابندی

اسلام آباد:بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق، 1 مئی سے 23 مئی تک پاکستان کے تمام طیاروں کے لیے بھارتی فضائی حدود مکمل طور پر بند رہیں گی۔

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پہلے ہی بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیش نظر بھارتی فضائی حدود کا استعمال روک دیا تھا۔ اس نئے فیصلے کے نتیجے میں پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت اقدامات شروع کیے تھے، جن میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا اور پاکستانی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنا شامل تھا۔

ٹیگز: