Get Alerts

بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری شدید بحران کا شکار: بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بنگلہ دیش نے فضائی حدود بند کر دیں

بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری شدید بحران کا شکار: بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بنگلہ دیش نے فضائی حدود بند کر دیں

ڈھاکہ / نئی دہلی: مودی حکومت کی نااہلی اور معاشی بدانتظامی کے باعث بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار ہو کر عالمی سطح پر سبکی کا باعث بن رہی ہے۔ تازہ ترین پیش رفت میں بنگلہ دیش نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بھارتی ایئر لائن کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جس سے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔
 بنگلہ دیشی جریدے ’ڈیلی سن‘ اور بھارتی اخبار ’دی اکنامک ٹائمز‘ کے مطابق، طویل عرصے سے واجب الادا بقایاجات ادا نہ کرنے پر بنگلہ دیشی حکام نے سخت ایکشن لیتے ہوئے بھارتی پروازوں کے لیے اپنا راستہ بند کر دیا ہے۔ فضائی راستہ بند ہونے کے باعث بھارتی پروازوں کو متبادل اور طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے بلکہ ایندھن کا استعمال اور آپریشنل اخراجات میں بھی ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 دفاعی اور سفارتی محاذوں پر ناکامیوں کے بعد بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری کا بحران مودی سرکار کی نااہلی کا ایک اور ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر اس پابندی سے بھارت کو شدید رسوائی اور سبکی کا سامنا ہے۔
ماہرینِ ہوابازی کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئر لائنز پہلے ہی مالی خسارے کا شکار تھیں، اور اب بنگلہ دیش کی جانب سے فضائی حدود کی بندش ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر واجب الادا رقوم جلد ادا نہ کی گئیں تو مزید ممالک کی جانب سے بھی ایسے ہی اقدامات کا خدشہ ہے۔

ٹیگز: