نئی دہلی: بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے، جہاں متعدد ایئرلائنز مسلسل زوال اور مالی بحران سے دوچار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی پالیسیوں اور ایوی ایشن سیکٹر سے متعلق حکمت عملی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق، موجودہ معاشی پالیسیوں کے باعث بھارت کا ایوی ایشن شعبہ شدید بحران کی صورتحال سے گزر رہا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مودی حکومت کے دور میں کم از کم 10 بھارتی ایئرلائنز بھاری مالی نقصانات کے باعث اپنا آپریشن ختم کر چکی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایئرلائنز کے بڑھتے اخراجات، سخت مسابقت اور پالیسی چیلنجز نے بھارتی فضائی شعبے پر دباؤ بڑھایا ہے، جس کے باعث کئی کمپنیاں طویل المدتی طور پر مشکلات کا شکار ہوئیں۔