سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی کا ادارہ قائم کر دیا گیا

سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی کا ادارہ قائم کر دیا گیا

ریاض:سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مملکت میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق امور کی نگرانی کے لئے ایک ادارہ قائم کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا کہ نئے ادارے کا نام قومی ادارہ برائے سائبر سیکیورٹی ہو گا جس کے سربراہ وزیر مملکت اور کابینہ رکن ڈاکٹر مساعد بن محمدالعیبان ہوں گے۔ یہ ادارہ براہ راست شاہ سلمان کے ماتحت کام کرے گا۔

سائبر سیکیورٹی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے کہا کہ ادارے کے بورڈ میں ریاستی سلامتی ادارے کے سربراہ، محکمہ خفیہ کے سربراہ، نائب وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کے معاون رکن ہوں گے۔

انھوں نے ادارے کی سربراہی کے لئے منتخب کرنے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر سیکیورٹی ادارہ ملک کی سلامتی کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔