Get Alerts

پنجاب میں 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد بھی برآمد

پنجاب میں 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد بھی برآمد

لاہور:سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے، جس نے پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

کارروائیاں لاہور، منڈی بہاءالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، نارووال، پاک پتن اور بھکر میں کی گئی۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای آئی ڈی بم، تین ڈیٹونیٹرز، 13 حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹ اور نقدی برآمد ہوئی۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم اور صدام کے ناموں سے ہوئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق یہ دہشت گرد مختلف مقامات پر حملے کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

مزید برآں، رواں ماہ کے دوران 4601 کومبنگ آپریشنز میں 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 1,09,892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ٹیگز: