Get Alerts

سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج 1600 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہو کر 4002 ڈالر فی اونس ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
 
 

ٹیگز: