Get Alerts

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1600 روپے کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1600 روپے کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,372 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 16 ڈالر سستا ہوکر 2,888 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
 
 

ٹیگز: