رونے میں چند منٹ لگتے ہیں،مسلسل کام سے ڈپریشن میں چلی گئی تھی: حمائمہ ملک

 رونے میں چند منٹ لگتے ہیں،مسلسل کام سے ڈپریشن میں چلی گئی تھی: حمائمہ ملک

کراچی :اداکارہ حمائمہ ملک کاکہنا  ہے کہ  مسلسل کام کرنے کی وجہ سے ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔حمائمہ ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو میں کہاکہ   میں  بہت خوش مزاج لڑکی ہوں لیکن  رونے میں چند منٹ لگتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ چھوٹی عمر سے مسلسل کام کرنے کی وجہ سے ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔

اداکارہ نے شادی کے سوال کے جواب میں کہا کہ  شادی کا بہت شوق ہے،میں چاہتی ہوں کہ ایک دن میں اپنے میاں کی بیوی بنوں، آپ دعا کریں۔لالی وڈ کے بعد میں ہالی وڈ میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں۔

 میں نے 14 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا ہے اور اب 34 سال کی ہوں، بہت چھوٹی عمر سے مسلسل کام کرنے کے دوران مجھے اپنے بارے میں جاننے کا موقع نہیں ملا۔میرے کچھ لوگوں سے بُرے تعلقات رہے، زندگی میں کئی تار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا، چھوٹی عمر میں بہت زیادہ شہرت حاصل کی، کچھ چیزیں انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتیں، اس لیے میں شدید ڈپریشن میں چلی گئی تھی، کام کے دوران مجھے اس بات کا احساس نہیں ہوا۔


حمائمہ ملک نے کہا کہ مجھے ہر چھوٹی سی چھوٹی بات پر رونا آجاتا تھا، میں بہت خوش مزاج لڑکی ہوں لیکن مجھے رونے میں چند منٹ لگتے ہیں۔  جب ڈراما سیریل جندو کے شوٹنگ جاری تھی، اس دوران  مجھے ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا تھا، کیونکہ ڈرامے کی شوٹنگ 6 ماہ تک ریگستان میں ہورہی تھی۔


حمائمہ ملک نے کہا کہ ڈپریشن سے نکلنے کے لیے میں نے اپنا علاج کروایا۔ ان کاکہنا تھا کہ اداکار دکھنے میں خوش دکھائی دیتے ہیں لیکن وہ کس حالات سے گزر رہے ہیں اس کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں ہوتا۔

مصنف کے بارے میں