Get Alerts

اس سال مون سون میں 23 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں، سردیوں میں کم بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

اس سال مون سون میں 23 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں، سردیوں میں کم بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 23 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ تاہم، پری ونٹر یعنی سردیوں سے قبل کی بارشوں میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالعزیز کے مطابق، موسمی پیٹرن میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں، جس کی وجہ سے سردیوں کے شروع میں کم بارشیں ہوں گی، لیکن سردیوں کے آخر میں بارشوں میں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی برفباری کم ہو سکتی ہے۔

عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اگر سردیوں میں برفباری کم ہوئی تو اس کا اثر اگلے سال کے مون سون پر پڑے گا اور ممکن ہے کہ آئندہ مون سون کی شدت زیادہ ہو۔ محکمہ موسمیات نے اس صورتحال کو موسمیاتی تبدیلیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بارش اور برفباری کے پیٹرن میں تیزی سے تبدیلیاں ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں۔

ٹیگز: