لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پھیلائی گئی غلط اور جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے نہ تو کوئی غلطی کی ہے اور نہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے عوام کو گمراہ کرنا ہے، جبکہ بھارت نے کرکٹ میں سیاست کو شامل کر کے کھیل کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے وہ بھارت کو ٹرافی دینے کے لیے تیار ہیں اور یہ کام اسی دن کرنا چاہتے تھے۔ اس سلسلے میں انہوں نے بھارتی کپتان کو کھلے دل سے اے سی سی کے دفتر آنے اور ٹرافی وصول کرنے کی دعوت دی ہے۔
محسن نقوی کے مطابق، کھیل کا جذبہ اور شفافیت قائم رکھنا ہر کرکٹر اور حکام کی ذمہ داری ہے، اور سیاسی مداخلت کھیل کی خوبصورتی کو خراب کرتی ہے۔چ