Get Alerts

"ہمارے اچھے کاموں سے جن کا دل دکھتا ہے، اللہ انہیں صبر دے'':مرتضیٰ وہاب کا مریم نواز کے بیان پر دلچسپ ردعمل

مرتضیٰ وہاب کی میڈیا سے گفتگو، مریم نواز کے بیان پر دلچسپ ردعمل

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مریم نواز کے حالیہ بیان "جاگ پنجابی جاگ" پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر زیادہ کچھ کہنا نہیں چاہتے کیونکہ مریم نواز ناراض ہو سکتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان میں اور عظمیٰ بخاری میں بہت فرق ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ انہیں الیکٹرک بسیں نہیں بلکہ فوری امداد اور گھروں کی بحالی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا، "ہمارے اچھے کاموں سے جن کا دل دکھتا ہے، اللہ انہیں صبر دے۔" مرتضیٰ وہاب نے پنجاب اور سندھ کو وفاق سے ملنے والے فنڈز کا موازنہ کرنے کی بھی تجویز دی اور کہا کہ اس کا جائزہ لینا ضروری ہے کہ پنجاب کو کتنا پیسہ ملتا ہے اور سندھ کو کتنا۔

ٹیگز: