Get Alerts

 لوگوں کو تکلیف میں ڈال کر سیاست کرنے کا مخالف ہوں، عوام کا مقدمہ لڑنے کے لیے انہیں اذیت دینا درست نہیں: مرتضیٰ وہاب

 لوگوں کو تکلیف میں ڈال کر سیاست کرنے کا مخالف ہوں، عوام کا مقدمہ لڑنے کے لیے انہیں اذیت دینا درست نہیں: مرتضیٰ وہاب

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت معاشی مسائل کا شکار ہے، جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔ رواں سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے، جبکہ بڑے شہروں کے چیلنجز بھی بڑے ہوتے ہیں۔

 مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ لوگوں کو تکلیف میں ڈال کر سیاست کرنے کے مخالف ہیں۔ عوام کا مقدمہ لڑنے کے لیے انہیں تکلیف میں ڈالنا کسی صورت درست نہیں۔

 میئر کراچی کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، تاہم شہر کی ترقی کے لیے رواں سال بھرپور ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔

 دریں اثنا ڈی جی رینجرز سندھ نے بھی مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ٹیگز: