Get Alerts

ایس سی او باہمی اعتماد اور تعاون کی مضبوط بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہے، چینی صدر شی جن پنگ

 ایس سی او باہمی اعتماد اور تعاون کی مضبوط بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہے، چینی صدر شی جن پنگ

تیانجن : چین کے شہر تیانجن میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایس سی او ایک مضبوط اور وسیع تنظیم بن چکی ہے جس میں رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

شی جن پنگ نے بتایا کہ چین کی شراکت داروں کے ساتھ تجارت کا حجم 2.3 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے اور چین ایس سی او کے رکن ممالک کو 10 ارب یواں کا قرض فراہم کرے گا۔ انہوں نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی بھی تجویز دی تاکہ علاقائی ترقی اور تعاون کو مزید بڑھایا جا سکے۔

چینی صدر نے کہا کہ مشترکہ خوشحالی کے لیے تجارتی اور مواصلاتی روابط کو مضبوط کرنا ہوگا اور چین ایس سی او کو ایک نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔

دو روزہ اجلاس میں بیس ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔ پاکستان کی طرف سے وزیرِاعظم شہباز شریف ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جہاں وہ خطے میں تعاون اور استحکام کے فروغ کے لیے تنظیم کے کردار کو مضبوط بنانے پر بات کریں گے۔

ٹیگز: