اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی نے معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد ملک کے سفارتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا باوقار مقام مضبوط کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا نے فیلڈ مارشل کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں "مردِ آہن" کا لقب دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی وزارت خارجہ، واشنگٹن ٹائمز اور فنانشل ٹائمز سمیت متعدد عالمی اداروں نے ان کی کامیاب سفارتی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا، چین، سعودی عرب، ایران اور ترکی سمیت مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں انہوں نے پاکستان کا موقف مؤثر طریقے سے پیش کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کو اعزاز قرار دیا اور ان کی قیادت کی تعریف کی۔ واشنگٹن پوسٹ نے ان کے دورہ امریکا کو پاک امریکا تعلقات میں "نئی جہت" قرار دیا۔
مزید برآں، امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے کر پاکستان کی انسداد دہشتگردی میں کردار کو تسلیم کیا ہے۔
فیلڈ مارشل کی ملٹری ڈپلومیسی، معرکہ حق میں فتح سے پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کا نیا دور شروع ہوگیا!#ArmyChief #PakArmy #Pakistan #NeoNews #BreakingNews pic.twitter.com/Y2N9TvUjnO
— Neo News (@NeoNewsUR) September 1, 2025