لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ جھنگ کا دورہ کیا اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم فیلڈ ہسپتال کا معائنہ کیا اور سیلاب زدگان کے علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔
مزید برآں، وزیراعلیٰ نے شہر سے ملحقہ حفاظتی بند کا بھی تفصیلی دورہ کیا تاکہ سیلابی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔ اس موقع پر مریم نواز نے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ایک معمر خاتون نے وزیراعلیٰ کا ہاتھ تھام کر ان کے لیے دعائیں بھی دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کی مدد اور ریلیف کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔