Get Alerts

دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ، بھارت نے پاکستان کو آگاہ کیا، پنجاب کے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری

دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ، بھارت نے پاکستان کو آگاہ کیا، پنجاب کے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد،لاہور:بھارت نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے حوالے سے پاکستان کو آگاہ کیا ہے، جس کے باعث پنجاب کے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت آبی وسائل کے مطابق، بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت کو ستلج کے ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں سیلاب کی اطلاع دی ہے، 

پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، پاکتن، وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفرگڑھ میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سیلاب سے نمٹنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ٹیگز: