اسلام آباد : حکومت نے ستمبر کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2026 سے ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے 28 اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی تھی۔ اس وقت پیٹرول 58 پیسے اور ڈیزل 17 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔
ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث قیمتوں میں معمول کے مطابق ردوبدل نہیں کیا جاتا، جس کے بعد نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر حکومت نے ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کی ہیں۔