Get Alerts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ، نئی قیمتیں جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ، نئی قیمتیں جاری

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 8 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں 2 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

ٹیگز: