پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اکتوبر سے قبل الیکشن ممکن نہیں: وزیراعظم 

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اکتوبر سے قبل الیکشن ممکن نہیں: وزیراعظم 
سورس: File

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر مسلم لیگ ن کا سپریم کورٹ میں جاری مقدمات اور سیاسی صورتحال پر مشاورتی اجلاس  ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں اکتوبر سے قبل الیکشن کرانا ممکن نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا ۔اجلاس میں  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، معاون خصوصی وزیراعظم ملک احمد خان،ایاز صادق، ملک احمد خان،عطاء اللہ تارڑ اور احد چیمہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔ سپریم کورٹ میں کل کی سماعت بارے آئینی،قانونی پہلوؤں پر غوروخوض کیا گیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کی کل کی سماعت پر اجلاس میں بریفنگ دی۔  فل بینچ کی استدعا مسترد ہونے پر ریویو میں جانے پر قانونی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب اور کے پی الیکشن اکتوبر سے قبل کرانا مشکل ہیں ۔الیکشن ہونا چائیے ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں  ۔ ہم ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں، مہنگائی کی لہر پر جلد قابو پا لیں گے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ ہم تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں، یہ وقت تخریبی سیاست کا نہیں ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ  سپریم کورٹ کا احترام ہے لیکن اختلافی نوٹ سے ابہام پیدا ہو گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں