راولپنڈی : پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں ایک مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشت گردوں کا ایک گروہ پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو بروقت بھانپتے ہوئے انہیں گھیرے میں لیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ 8 خوارج مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، جو ممکنہ طور پر کسی بڑی دہشت گردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔