لاہور: گرمی کی شدت میں کمی ، بجلی کا شارٹ فال 320میگاواٹ تک آ گیا

لاہور: گرمی کی شدت میں کمی ، بجلی کا شارٹ فال 320میگاواٹ تک آ گیا

لاہور: حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال 320میگاواٹ تک آ گیا ۔ جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔ لیسکو حکام نے مون سون کے موسم میں برقی آلات احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع لیسکو کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیر اہتمام علاقوں میں بجلی کی طلب 2790میگاواٹ جب کہ رسد 2470میگاواٹ پر آ گئی۔

تاہم شہری علاقوں میں آٹھ جب کہ دیہی علاقوں میں دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ لیسکو حکام کا کہنا کہ مون سون کے موسم میں شہری برقی آلات استعمال کرتے وقت خاص احتیاط کریں اور شارٹ سرکٹ یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لیسکو انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ 

مصنف کے بارے میں