فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران نیازی کیخلاف چارج شیٹ ہے: وزیراعظم

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران نیازی کیخلاف چارج شیٹ ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا ’پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف آئین کی خلاف ورزی، غلط بیان حلفی جمع کرانے اورغیرملکی فنڈ قبول کرنے کی چارج شیٹ ہے۔ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹے ہی۔ قوم کوعمران خان کی غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی سیاست کے اثرات پرغورکرنا چاہئے۔‘ 

26ab16257e5f962e3ea92f60b442b13e

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آج 8 سال بعد پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لئے ہیں ۔ 
چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ متفقہ فیصلہ ہے اور ثابت ہوا ہے کہ پی ٹی آئی نے 34 انفرادی، 351 کاروباری اداروں بشمول کمپنیوں سے فنڈز لئے۔ 
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکی کاروباری شخصیت سے بھی فنڈز لئے جبکہ پی ٹی آئی نے 8 اکاؤنٹس کو تسلیم کیا اور 16 بینک اکاؤنٹس چھپائے جبکہ 13 نامعلوم اکاؤنٹس بھی سامنے آئے۔ 
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اکاؤنٹ چھپانا آئین کی خلاف ورزی ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جو غلط تھا، پارٹی اکاؤنٹس کے حوالے سے دیا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں