لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے قوم کے دفاع کی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا ہے، اور "معرکۂ حق" نے یومِ آزادی کی اہمیت اور جذبے کو دوچند کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ ہم نہ صرف آزادی حاصل کرنا جانتے ہیں بلکہ اس کی حفاظت بھی کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یومِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں اور "حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک" کے عنوان سے منائی جانے والی تقریبات کو کامیاب بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن صرف ماضی کی قربانیوں کو یاد کرنے کا نہیں، بلکہ حال اور مستقبل کی ذمہ داریوں کو نبھانے کا بھی ہے۔