Get Alerts

شوٹنگ کے دوران رشمیکا مندانا زخمی، ڈاکٹروں نے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا

شوٹنگ کے دوران رشمیکا مندانا زخمی، ڈاکٹروں نے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئی ہیں، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کم از کم چھ ہفتے مکمل آرام اور فزیوتھراپی کی ہدایت دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا ایک ڈانس سین کی شوٹنگ کر رہی تھیں کہ اس دوران ان کے کولہے کے پٹھے کو شدید چوٹ پہنچی۔ طبی معائنے کے بعد انہیں شوٹنگ سے وقفہ لینے اور مکمل علاج کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنی آنے والی فلموں 'رن بالی' اور 'میسا' کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جہاں ایکشن اور ڈانس کے مشکل مناظر کی وجہ سے ان کے جسم پر مسلسل دباؤ پڑ رہا تھا۔

انجری کے باعث دونوں فلموں کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے، جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مکمل صحت یابی کے بعد ہی رشمیکا دوبارہ کام کا آغاز کریں گی۔

ٹیگز: