Get Alerts

پاکستان ہاکی ٹیم کی جنوبی کوریا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست

پاکستان ہاکی ٹیم کی جنوبی کوریا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست

اسلام آباد : پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔

اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دی۔ پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم دوسرے کوارٹر میں جنوبی کوریا نے برتری حاصل کر لی۔

قومی ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں واپسی کرتے ہوئے عبدالرحمن کے گول سے مقابلہ برابر کیا، جبکہ آخری کوارٹر میں کپتان ابوبکر نے دو گول کرکے پاکستان کو فتح دلا دی۔

میچ کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے اور انہوں نے قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ٹیگز: