اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے ٹروتھ کمیشن کے قیام کی تجویز پر آمادگی ظاہر کر دی ہے جبکہ کمیٹی کی جانب سے اپنی سفارشات بھی ارسال کی گئی ہیں۔
بلاول بھٹو کے مطابق اس وقت حکومت کی اولین ترجیح آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال کا خاتمہ، عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی اور معمولاتِ زندگی کی بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسانی جان کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے اور تمام فریقین کو مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کو صرف ترقی نہیں بلکہ عوامی حقوق کا تحفظ بھی درکار ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پائیدار حل کے لیے بات چیت، اعتماد سازی اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات ضروری ہیں۔