چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 30 دسمبر کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے

 چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 30 دسمبر کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے

اسلام آباد : عسکری قیادت کے بعد عدالت عظمیٰ میں بھی ’’تبدیلی کمان‘‘ کی تیاریاں ۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 30 دسمبر کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گےعدالتی تعطیلات کے باعث الوداعی تقاریب 15 دن پہلے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ بار چیف جسٹس کو الوداعی عشائیہ 14 دسمبر کو دے گی۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 15 دسمبر کو ہو گا۔ رجسٹرار بھی چیف جسٹس کو الوداعی عشائیہ 15 یا 16 دسمبر کو دیں گے۔ سپریم کورٹ میں 18 سے 30 دسمبر تک سردیوں کی تعطیلات ہوں گی۔