اسکائی ڈائیونگ کا عالمی ریکارڈ

مریکا میں 65کرتب بازوں پر مشتمل گروپ کا کارنامہ، اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اسکائی ڈائیونگ کا عالمی ریکارڈ

امریکا میں 65کرتب بازوں پر مشتمل گروپ کا کارنامہ، اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ہوا میں اڑان بھرتے ہوئے جہاز سے چھلانگ لگانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں اوریہ مظاہرہ اس انداز میں سر انجام دینے کا تو شاید کسی نے خواب میں بھی نہ سوچا ہو۔امریکی ریاست ایری زونا میں 65ماہر خواتین کرتب بازوں پر مشتمل ایک گروپ نے اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیااور اپنے خواب کو سچ کر دکھایا۔18مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی اسکائی ڈائیورز نے کئی ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاکر فضاء میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑ ے رہ کر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

بعد ازاں خواتین اسکائی ڈائیور ز نے پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر کامیابی سے لینڈنگ کی اور شرکاء سے خوب داد وصول کی۔