ٹک ٹاک نے 20 سال سےکھوئی ہوئی جڑواں بہنوں کو ملا دیا

ٹک ٹاک نے 20 سال سےکھوئی ہوئی جڑواں بہنوں کو ملا دیا
سورس: File

جارجیا: ٹک ٹاک نے 20 سال سے کھوئی ہوئی دو جڑواں بہنوں کو آپس میں ملا دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کی رہائشی 21 سالہ انو سرتانیہ کو اپنی ایک دوست کی جانب سے ایک ٹک ٹاک ویڈیو موصول ہوئی جس میں نیلے بالوں والی ایک خاتون کو دکھایا گیا تھا جو انو سرتانیہ سےحیران کن مشابہت رکھتی تھی۔

انو سرتانیہ نے ٹک ٹاک والی لڑکی سے مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ رابطہ کرنے میں کامیاب ہو گئی جس کے بعد ان پر انکشاف ہوا کہ ٹک ٹاک والی لڑکی تاکو اس کی جڑواں بہن ہے جو 20 سال پہلے اس سے جدا ہو گئی تھی۔ اس طرح ٹک ٹاک کی مدد سے جڑواں بہنیں دو سال قبل جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی کے رستاویلی پل پر دوبارہ مل گئے۔

f56d667e819912560f7fa1b3a33b92aa

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 20 سال قبل تسکھی کے چھوٹے سے گاؤں میں جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔ بد قسمتی سے پیدائش کے وقت ان کی ماں کوما میں چلی گئی تھی اور ان کے باپ نے ان دونوں بہنوں تاکو اور انو کو  غیر قانونی طور پر جارجیا کے مخلتلف حصوں میں رہنے والے دو خاندانوں کو فروخت کر دیا تھا۔ 

نتیجے کے طور پر، انو تبلیسی میں رہنے کے لیے چلی گئی، جبکہ تاکو تقریباً 160 میل دور مغربی جارجیا کے شہر زوگدیدی میں پروان چڑھی۔

مصنف کے بارے میں