Get Alerts

لاہور ہائیکورٹ کا حکم: کم عمر ڈرائیور بچوں کی فوری گرفتاری روک دی گئی

لاہور ہائیکورٹ کا حکم: کم عمر ڈرائیور بچوں کی فوری گرفتاری روک دی گئی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ہدایت کی ہے کہ وہ کم عمر ڈرائیور بچوں کو فوری گرفتار نہ کریں۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کم عمر بچوں کے لیے پہلے آگاہی مہم چلائی جائے اور پہلی بار موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے والے بچوں کو صرف وارننگ دی جائے۔

چیف جسٹس نے واضح کیا کہ اگر یہ بچے دوبارہ قوانین کی خلاف ورزی کریں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ بچوں کے ساتھ سختی کے بجائے تربیت اور آگاہی کو ترجیح دی جائے۔

ٹیگز: