راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاک۔ترک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور آرمی چیف نے تاریخی برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اعلامیے میں ترکی کی پاکستان کے لیے عالمی فورمز پر حمایت کو بھی سراہا گیا اور دونوں ممالک نے شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔