Get Alerts

انڈونیشیا کے سماٹرا میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتیں 708 تک پہنچ گئیں

انڈونیشیا کے سماٹرا میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتیں 708 تک پہنچ گئیں

سماٹرا:انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 708 ہو گئی ہے، جبکہ 504 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ جکارتا میں قائم ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق شدید بارشوں اور زمین کھسکنے کے واقعات کے باعث سیکڑوں گھروں، سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز رفتاری سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ادھر سری لنکا بھی سمندری طوفان "دتوا" کے زیرِ اثر شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 410 تک جا پہنچی ہے، جب کہ 336 افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں موسمی حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹیگز: