Get Alerts

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، ہلاکتیں 1050 تک جا پہنچیں

 نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، ہلاکتیں 1050 تک جا پہنچیں

کٹھمنڈو: نیپال میں شدید سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 1050 تک پہنچ گئی جبکہ 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

لاپتہ افراد میں 583 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیمیں ہیلی کاپٹروں، بھاری مشینری اور کھدائی کرنے والی مشینوں کی مدد سے دور دراز علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کم از کم 639 افراد تباہ شدہ ہائیڈرو پاور اسٹیشنز میں پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ تقریباً 300 کارکنوں کے سرنگوں میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

امدادی کارروائیوں میں دور دراز اور متاثرہ علاقوں تک رسائی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے، جبکہ حکام نے مزید جانی نقصان کے خدشے کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

ٹیگز: