گوگل پلس سروس اپریل میں بند کر دی جائے گی

گوگل پلس سروس اپریل میں بند کر دی جائے گی
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

نیویارک : گوگل اپنی مشہور زمانہ گوگل پلس سروس صارفین کے لیےاپریل 2019 میں بند کر دی گی۔

دی ہیلز کی رپورٹ کے مطابق ، گوگل اپنی گوگل پلس سروس 2 اپریل 2019 کو صارفین کے لیے بند کر دے گی جس کی وجہ سیکورٹی مسائل بتائے گئے ہیں۔

گوگل پلس سروس کو بند کرنے میں تقریبا چھ ماہ کا وقت لگے گا جب سے اس کی بندش کا پروسس شروع کیا جائے گا ، دی ہلز نے گوگل کا اس بارے موقف جاننے کی  کو کوشش کی ہے تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

روپوٹ میں مذید کہا گیا ہے کہ سروس کو بند کرنے کا شیڈول اگست کا تھا  لیکن گوگل نے ملین صارفین کا ڈیٹا ضائع ہوجانے کے ڈر سے اس کو اپریل 2019 تک ڈیلے کر دیا ہے جس کے بعد صارفین کے اکاؤنٹس زبردستی بند کر دیے جائیں گے۔