لندن : برطانیہ نے یورپی یونین کے دفاعی صلاحیت بڑھانے کے منصوبوں میں شامل ہونے پر غور شروع کر دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت یورپی یورپین ڈیفنس فنڈ میں اپلائی کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، اور وزراء رواں ہفتے اس معاملے پر یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔
یورپی یورپین ڈیفنس فنڈ ایک اہم مالیاتی پروگرام ہے، جس کے ذریعے یورپی یونین مشترکہ دفاعی تحقیق اور فوجی ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے لیے فنڈ فراہم کرتی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد جدید دفاعی نظام، ہتھیار، سائبر سکیورٹی، ڈرونز اور دیگر فوجی صلاحیتوں کی تیاری اور بہتری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے باوجود جغرافیائی لحاظ سے برطانیہ اب بھی یورپ کے قریب ہے، اور روس سے درپیش خطرات کی وجہ سے دفاع میں تعاون برطانیہ کے اپنے مفاد میں بھی ہے۔