Get Alerts

ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے درخواستوں کی وصولی میں نمایاں پیشرفت

ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے درخواستوں کی وصولی میں نمایاں پیشرفت

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ملتان سلطانز کی فرنچائز کی نیلامی کے لیے چھ درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) مینجمنٹ نے تمام چھ بڈز کی وصولی کی تصدیق کر دی ہے۔

موصول ہونے والی درخواستوں کا تکنیکی جائزہ جاری ہے اور پی سی بی جلد ہی ملتان سلطانز کی نیلامی کی حتمی تاریخ کا اعلان کرے گا۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے 14 جنوری کو ملتان سلطانز کی نیلامی کا اشتہار جاری کیا تھا۔

دوسری جانب، ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت کے اعلان کے بعد سابق مالک علی ترین کا سوشل میڈیا پر ردِعمل خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ علی ترین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر طنزیہ انداز میں ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں اپنی جمنگ کرتے ہوئے تصویر کے ساتھ مختصر مگر معنی خیز پیغام دیا۔

اپنی پوسٹ میں علی ترین نے لکھا کہ "جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کی ایکس دوبارہ شادی کر رہی ہے"۔ صارفین نے اس جملے کو ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت سے جوڑتے ہوئے اسے مزاحیہ اور علامتی قرار دیا۔

پوسٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین اور مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے اور ردِعمل سامنے آئے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

ٹیگز: