Get Alerts

سرکاری اور نجی سکولوں کے شیڈول میں دوبارہ تبدیلی

 سرکاری اور نجی سکولوں کے شیڈول میں دوبارہ تبدیلی

اسلام آباد: موسمی حالات میں تبدیلی کے باعث اسلام آباد کے نجی اور سرکاری سکولوں نے اپنے اوقات کار دوبارہ معمول کے مطابق کر دیے ہیں اور اب اسکول صبح 8 بجے کھلیں گے۔

اس سے قبل دسمبر کے شروع میں سرد موسم اور صبح کی سختی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی تھی جو 31 جنوری 2026 تک نافذ العمل رہیں۔

نئے شیڈول کے تحت چھوٹے بچوں کی کلاسیں دوپہر 1:30 بجے تک مکمل ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دن کے طویل ہونے اور موسم کی بہتری کی وجہ سے سکولوں کو معمول کے اوقات میں واپس لانا ممکن ہو گیا ہے جس سے طلبہ کی حاضری اور تعلیمی سرگرمیاں بہتر ہوں گی۔

دوسری جانب سرکاری سکولوں میں اوقات کار میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں 15 اپریل سے نافذ ہوں گی جبکہ رمضان کے مہینے میں روزہ دار طلبہ کی سہولت کے لیے شہر بھر کے سکولوں میں خصوصی نظام وقت اختیار کیا جائے گا۔
 
 
 

ٹیگز: