Get Alerts

پنجاب پولیس کی کمان کی تبدیلی کی تیاریاں: راؤ عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کی کمان کی تبدیلی کی تیاریاں: راؤ عبدالکریم نئے آئی جی پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور :پنجاب کی انتظامی قیادت میں بڑی تبدیلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راؤ عبدالکریم کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم تقرری کا سرکاری نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔راؤ عبدالکریم اس وقت ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ان کا شمار محکمے کے تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے۔.

ٹیگز: