پہلی محبت میں دھوکہ ملنے کے غم میں  ایک سال روتارہا، پھر  اس لڑکی کو بھلا دیا: ہمایوں  سعید

پہلی محبت میں دھوکہ ملنے کے غم میں  ایک سال روتارہا، پھر  اس لڑکی کو بھلا دیا: ہمایوں  سعید

لاہور: اداکار ہمایوں سعید کاکاکہنا ہےکہ  پہلی محبت میں دھوکہ ملنے کے غم میں  ایک سال روتارہا، پھر  اس لڑکی کو بھلا دیا۔اداکار ہمایوں سعید نے نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہاکہ  پہلی محبت میں دھوکہ ملنے کے غم میں  ایک سال روتارہا، پھر  اس لڑکی کو بھلا دیا۔

پروگرام میں یک طرفہ محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کم عمری میں یک طرفہ محبت کی تھی جو کہ بعد میں دو طرفہ محبت بھی ہوگئی لیکن اس باوجود اس لڑکی نے انہیں دھوکہ دیا۔اداکار کے مطابق شادی سے قبل کم عمری میں وہ جس لڑکی سے پیار کرتے تھے، انہیں وہ ڈرائیونگ سکھاتے تھے جب کہ وہ گاڑی پر انہیں ساحل سمندر بھی لے جایا کرتے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ایک دن اس لڑکی نے انہیں آکر کہا کہ وہ ان سے نہیں بلکہ فلاں لڑکے سے محبت کرتی ہے۔انہوں نے اپنی کامیاب ڈراموں اور فلموں پر بات کرتے ہوئے ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کو کریڈٹ دیا اور کہا کہ جب بھی کوئی اداکار کام کرنے لگتا ہے اور اس کا کوئی ڈرامہ یا فلم کامیاب ہوتی ہے تو ہر کوئی اسے ہی ذہن میں رکھ کر کردار لکھنے لگتا ہے اور ان کے ساتھ بھی یہی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 1996 اور 97 میں جب کیریئر کا آغاز کیا تو انہیں دیکھ کر ہی ہدایت کاروں اور لکھاریوں نے کردار لکھے اور بنائے، پھر اتفاق سے وہ گھر والوں کی دعاؤں سے کامیاب بھی ہوتے گئے۔ہمایوں سعید نے کرش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ ان کا پہلا کرش اداکارہ ماہ نور بلوچ تھیں۔

مصنف کے بارے میں