ملک میں 10 ہزار ارب کی ٹیکس چوری ہورہی ہے، نوجوانوں کوقومی ترقی میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا:نگران وزیر اعظم

  ملک میں 10 ہزار ارب کی ٹیکس چوری ہورہی ہے، نوجوانوں کوقومی ترقی میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا:نگران وزیر اعظم

لاہور: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہےکہ    ملک میں 10 ہزار ارب کی ٹیکس چوری ہورہی ہے، نوجوانوں کوقومی ترقی میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ    ملک میں 10 ہزار ارب کی ٹیکس چوری ہورہی ہے، نوجوانوں کوقومی ترقی میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ بہت ضرورت ہے، ملکی آمدن اور خرچ میں فرق بہت زیادہ ہے، ٹیکس محصولات عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جاتے ہیں، ٹیکس کی شرح میں کمی بڑا چیلنج ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ قاسم کے ابا جب خود وزیراعظم ہوتے ہیں تو انہیں حمید کی اماں نظر ہی نہیں آتی۔طالب علم نے سوال کیا کہ سیاست دانوں کےلیے عدالتیں رات کو کھل جاتی ہیں جبکہ گینگ ریپ کے کیسز تاخیر کاشکار ہوتے رہتے ہیں۔وزیراعظم نے جواب دیا کہ پاکستان کے نظام عدل پر بڑے سنگین سوالات اُٹھ رہے ہیں جبکہ ملک میں 10 ہزار ارب کی ٹیکس چوری ہورہی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں کےلیے ٹیکسیشن کا مربوط نظام ناگزیر ہے، ہمیں اپنے گورننس کے نظام میں بہتری لانی ہے۔ پاکستان میں جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس کی شرح 9 فیصد ہے، نگران حکومت کے دور میں ایف بی آر نے ٹیکس ہدف حاصل کیا۔

نگران وزیراعظم نے کہا ماحولیات کے تحفظ کےلیے قانون پر موثر عمل داری ضروری ہے، ماحولیات کے حوالے سے معاشرے کو بھی اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہے۔

مصنف کے بارے میں