وزیر اعظم کا منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
کیپشن: image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نےاسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کو ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے ،ڈالرکی منی لانڈرنگ کو بھی روکا جائے گا ، اس کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانےکافیصلہ کیاگیاہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ،معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے40ہزارمالیت کےپرائزبانڈختم کرنےکی منظوری دے دی ہے۔بانڈکیش کرانےکےطریقہ کارمیں تبدیلی لائی جارہی ہے، اب بانڈکاپیسہ کیش ہوکراکاؤنٹ میں جائےگا، بانڈ کیش کروانے کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا، بانڈ سے جن لوگوں کا عشق تھا وہ اب دم توڑ جائے گا۔

 

 فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہوزیراعظم نےفیصلہ کیاہےکہ اسٹیل ملزکی نجکاری نہیں کی جائےگی، اسٹیل ملزکوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سےچلایاجائےگا۔ اسٹیل ملز حکومت کی ملکیت ہی رہےگی۔ سرمایہ کاری کےلیےاوورسیزپاکستانیوں کوپارٹنرشپ میں لایاجائے گا۔

 

معاون خصوصی نے کہاکہ ایک نامورشخصیت نے کل ایک کارنامہ سر انجام دیاہے ،قوم سوچ بھی نہیں سکتی تھی وہ جن کورہبرمانتی تھی وہ اتنےبڑےرہزن ہیں

اسکواڈکی گاڑیاں وائٹ پاؤڈرباہربھیجنےکےلیےاستعمال ہورہی تھیں۔وہ مونچھوں کوتاؤدےکردامن جھاڑکرنکل جاتےتھے، اس شخصیت کےکارنامےسےتمام ارکان پارلیمنٹ کےسرشرم سےجھک گئے۔

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن نےسیاسی رہنماکی گرفتاری کوحکومت کی انتقامی کارروائی قراردیا، وزیراعظم نےپروڈکشن آرڈرکےحوالےسےترجیحات طےکرنےکی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نےقانون کوصوبائی حکومتوں سےمل کرتبدیل کرنےکی ہدایت کی ہے ۔

 

معاون خصوصی نے کہا کہ رانا ثنااللہ کی ایک لمبی داستان ہے، سیاسی انتقامی کارروائی کہنےوالےوہ داستاں ضرورپڑھیں جو شیرعابدعلی کےوالدراناثنااللہ کےحوالےسےکئی قصیدےپڑھ چکےہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےاسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کو ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے ،ڈالرکی منی لانڈرنگ کوروکنا بھی اس میں شامل ہے جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کی ہے، پاک فوج کا سرحدوں پرایک کلیدی کردارہے، اس کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانےکافیصلہ کیاگیاہے۔