کیلیفورنیا:ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز کے متوقع لانچ کی تاریخ اور قیمتوں کا انکشاف ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق یہ سیریز 11 سے 13 ستمبر 2025 کے درمیان لانچ کی جائے گی۔
اس بار ایپل کی جانب سے A19 پرو چپ متعارف کرائی جا رہی ہے، جو کہ 3 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، اور اس کا مقصد فلیگ شپ فونز کی کارکردگی اور توانائی کی بچت کو بہتر بنانا ہے۔
آئی فون 17 سیریز کے فون میں سائز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اوراس کا ڈسپلے 6.9 انچ کا ہو گا۔ البتہ کیمرہ ڈیزائن میں واضح تبدیلی کی گئی ہے اور پچھلے حصے سے سکوائر کیمرا ماڈیول کو ختم کر دیا گیا ہے۔
قیمتیں (امریکہ میں) iPhone 17: $799 (تقریباً 2,26,783 روپے)، iPhone 17 Pro: $1636 (تقریباً 4,64,343 روپے)۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں یہ فونز کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کی وجہ سے مہنگی قیمت پر فروخت ہوں گے۔