صدیق آباد :خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک پر بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل زاہد، راہگیر فضل منان اور ایک دیگر شخص جاں بحق ہو گئے۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ سرکاری گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر خار اسپتال منتقل کر دیا گیا اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔