Get Alerts

 پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی اور اعتدال پسند معاشرے کے فروغ کے لیے علما کا کردار اہم:حافظ طاہر اشرفی

 پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی اور اعتدال پسند معاشرے کے فروغ کے لیے علما کا کردار اہم:حافظ طاہر اشرفی

لاہور:لاہور میں چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اعتدال پسند معاشرے کی طرف لے جانا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا وژن ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی نے اعتدال پسند معاشرے کے فروغ اور بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان میں اس وقت مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی صورتحال بہتر ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ معاشرہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے عناصر کی حقیقت کو سمجھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام ملک میں امن، رواداری اور استحکام کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی نے متفقہ بیانیہ دیا ہے، جس کا مقصد معاشرے میں اعتدال، برداشت اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

ٹیگز: