Get Alerts

نہ انتہا پسند، نہ اعتدال پسند، ہم صرف انقلابی ہیں": ایرانی صدر اور سپیکر کا قومی اتحاد پر مبنی تاریخی بیان

نہ انتہا پسند، نہ اعتدال پسند، ہم صرف انقلابی ہیں

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ملک کی سیاسی تقسیم کے تاثر کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ ایرانی قیادت نے واضح کیا ہے کہ بیرونی چیلنجز کے سامنے پوری قوم ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہے۔
 صدر اور اسپیکر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران میں انتہا پسند یا اعتدال پسند کی کوئی تفریق نہیں، ہم سب صرف ایرانی اور انقلابی ہیں۔ بیان میں زور دیا گیا کہ ایرانی عوام کا ایک خدا، ایک رہبر اور ایک ہی راستہ ہے۔ قیادت نے اعلان کیا کہ ایران کی ترقی اور کامیابی ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اس مشترکہ بیان کو ایران کی داخلی سیاست میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ صدر مسعود پزشکیان اور سپیکر باقر قالیباف نے واضح کیا کہ ملک کا دفاع اور انقلاب کا تحفظ تمام سیاسی نظریات سے مقدم ہے۔

ٹیگز: