Get Alerts

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوحہ مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوحہ مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور دوحہ میں ہونے والے حالیہ مذاکراتی دور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکراتی عمل میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مذاکرات کا سلسلہ مستقبل قریب میں بھی جاری رہے گا اور خطے میں امن و استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔

ترجمان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی کاوشوں اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے مذاکرات کے فروغ اور دیرپا امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور سفارتی روابط کے فروغ کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ٹیگز: