Get Alerts

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ میں رابطہ، سفارتی پیش رفت پر مثبت توقعات کا اظہار

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ میں رابطہ، سفارتی پیش رفت پر مثبت توقعات کا اظہار

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی توقع کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے اسلام آباد کی کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے میں دیرپا امن کے حصول کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان مسائل کے حل کے لیے مسلسل سفارتی رابطوں کو ترجیح دیتا ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے جاری سفارتی اقدامات کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

مزید برآں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
 
 
 

ٹیگز: