Get Alerts

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے پر اتفاق

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت جنگ بندی کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

ٹیگز: