Get Alerts

اسحاق ڈار اور جرمن وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

 اسحاق ڈار اور جرمن وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد :وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور جرمنی کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جرمنی کے مابین دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، گفتگو کے دوران  دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقین نے اعلیٰ سطح کے رابطوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جس سے دونوں ممالک کی مشترکہ دلچسپی اور تعاون کی ضرورت ظاہر ہوئی۔

ٹیگز: