اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات، زیر التواء امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نمائندہ نیو نیوز اسلام آباد ذیشان سید کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے تمام تصفیہ طلب مسائل کے جلد حل کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باقاعدہ رابطہ کاری سے غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
DPM/FM Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with Foreign Minister of Iran, Abbas Araghchi @Araghchi.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) April 20, 2026
DPM/FM emphasized the importance of continued dialogue and engagement at the earliest to resolve all pending issues, in order to promote regional peace and stability.… pic.twitter.com/yRLWLUf1pP
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور ایران نے مستقبل میں بھی اعلیٰ سطح پر قریبی رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسلام آباد میں بین الاقوامی مذاکرات کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ماہرین اس گفتگو کو پاک ایران تعلقات میں موجود برف پگھلانے اور اہم منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے انتہائی کلیدی قرار دے رہے ہیں۔